ہائیکورٹ نے عمر قید کے ملزم کی اپیل منظور کر لی‘ سزا کالعدم ‘رہائی کا حکم

24 نومبر 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی دی سزا کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس سردار محمد احمد نعیم نے ملزم محمد انور کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی. اپیل کنندہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جھوٹے الزامات کے تحت مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت بغیر ثبوت کے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے، عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔