لاہور: 45 لاکھ کے ڈاکے، کاہنہ میں ڈاکوؤں کا اہلخانہ پر تشدد

24 نومبر 2017

لاہور+ کاہنہ (نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے علاقہ رحمن سٹی ، عمر بلاک کے رہائشی اختر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر 11لاکھ 30ہزار مالیت ، نو اب ٹا ئو ن میںمبین کے گھرسے 7لاکھ مالیت ،چو ہنگ میں صا برکے گھر سے 5لاکھ مالیت ، شما لی چھا ئو نی میںنوید کے گھرسے ساڑھے3لاکھ مالیت کی نقد ی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جوہرٹاؤن میں صدیق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لاکھ مالیت ،،ہنجروال میں مبشر کی فیملی سے3لا کھ مالیت ،سا ند ہ میںالطاف کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،شادباغ میں شعیب سے ساڑھے 4 لاکھ ، ٹائون شپ میں مبین کی دکان سے ایک لاکھ 10 ہزار ، نشتر کالونی میں دانش سے 70ہزاراور موٹرسائیکل،اچھرہ میں معظم سے70ہزار اور موبائل فون ،نولکھا میں سہیل سے 45ہزاراور موبائل فون،گلشن اقبال میں رحمن سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے سبزہ زار میں زبیر کے گھر سے 12لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔چوروں نے شاہدرہ میں امجدعلی،فیکٹری ایریا میں ابرار،نشتر کالونی میں ظفر،کاہنہ سے جمیل کی کاریں جبکہ شاہدرہ سے فلک رشیداور ریاض،شفیق آباد میںسے ندیم،پرانی انارکلی میں اشرف،مغلپو رہ میں شاہد،فیکٹری ایریا میں معراج،باغبانپو رہ میں احسان،رائیونڈ میں نوید،سندر میں یاسر، وحدت کالونی میں علی حمزہ کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں