اسماعیل شاہ کو پی ٹی اے کا چیئرمین بنا دیں: خورشید شاہ، آپکی سفارش وزیراعظم تک پہنچائوںگا: روحیل اصغر

24 نومبر 2017

اسلام آباد (آن لائن) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اسماعیل شاہ کو پی ٹی اے کا دوبارہ سربراہ مقرر کرے۔ خورشیدشاہ نے یہ ہدایت حکومت کو اس وقت دی جب پی ٹی اے کے اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لے رہے تھے ۔ خورشید شاہ نے مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کو کہا کہ حکومت کوئی نیک آدمی ہی تعینات کردے۔ اسماعیل شاہ نیک اور دیانتدار افسر ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر بھی ہیں۔ گزشتہ عرصہ میں انکی کارکردگی انتہائی کامیاب تھی اور اس شعبہ میں انکی خدمات بہتر رہی ہیں۔ خورشید شاہ نے طنزیہ انداز میں شیخ روحیل اصغر کو کہا کہ حکومت کوئی اچھا آدمی ہی تعینات کردے جس پر شیخ روحیل اصغر نے وعدہ کیا کہ وہ پی اے سی کی سفارشات وزیراعظم عباسی تک پہنچا دیں گے تاہم اگر خورشید شاہ کوئی درخواست دیں تو فوری آرڈرز کرا کے بھی دیں گے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...