خبردار !482 ادارے آپ کا ٹائپ کیا ہوا ہر حرف ریکارڈ کررہے ہیں: ماہرین

24 نومبر 2017

نیوجرسی(آن لائن) پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ سینکڑوں کمپنیاں اپنی ویب سائٹ پر آنے والے ہر وزیٹر کی جانب سے ٹائپ کئے جانے والے ایک ایک لفظ کو ریکارڈ کر رہی ہیں۔ان کمپنیوں کی تعداد 480 سے بھی زیادہ ہے جو ایک عمل ’سیشن ری پلے‘ کے ذریعے ٹائپ کی جانے والی ہر ’کی‘ کو ریکارڈ کررہی ہیں۔سیشن ری پلے کے اس عمل سے ویب سائٹس یہ جاننے کی کوشش کرتی ہیں کہ صارفین ان کی ویب سائٹ پر آکر کس طرح کی اشیا تلاش کرتے ہیں۔