قلعہ دیدار سنگھ: خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد تین جڑواں بچوں کی پیدائش

24 نومبر 2017

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) خاتون نے شادی کے 8 سال بعد بیک وقت تین جڑواں بچوں کو جنم دیدیا۔ کوٹ اسحاق کے محلہ بغداد ٹائون کے تاجر صفدر کی اہلیہ نازیہ بی بی کو شادی کے آٹھ سال بعد اللہ تعالیٰ نے دو بیٹوں ایک بیٹی کی نعمت سے نوازا جس پر گھر میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور مٹھائیاں بانٹی گئیں۔