تتلے عالی، ننکانہ، پاکپتن، شیرگڑھ: اوباشوں کی ذہنی مریضہ سمیت 2 خواتین، 2 بچوں سے زیادتی

24 نومبر 2017

تتلے عالی/ پاکپتن/ شیرگڑھ/ ننکانہ صاحب (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے ذہنی معذور سمیت 2 خواتین اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔تتلے عالی کے نواحی گائوں مجو چک میں نامعلوم شخص نے ذہنی مریضہ 18 سالہ مومنہ کو زیادتی کا ہوس کا نشانہ بنایا۔ پاکپتن بشریٰ بی بی کو ملزم آصف نے جعلی نکاح کرکے چھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ شیرگڑھ میں حمیدہ بی بی کے کمسن بچے سے اوباش ندیم کمبوہ نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ننکانہ صاحب میں کے گائوں پدی پور کے عبدالغفور کا 9 سالہ بیٹا اللہ رکھا گھر کے قریب جانور چرا رہا تھا کہ گائوں کے اوباش رنگ الٰہی نے کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔