.لاپتہ افراد کی بازیابی‘ کمشن 4 سے 9 دسمبر تک کوئٹہ میں سماعت کرے گا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمشن 4 دسمبر سے کوئٹہ میں سماعت کرے گا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کمشن کی سربراہی جسٹس (ر) محمد غوث کریں گے۔ کمشن صوبے کے 80 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ کمشن 4 دسمبر سے 9 دسمبر تک روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا۔