نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن عدالت نے پولیس سے 2 دسمبر تک رپورٹ مانگ لی

24 نومبر 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹائون سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعطم نواز شریف نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں اور عوام کو ملکی ادارں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ عدالت پولیس کو نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔