نواز شریف لندن چلے گئے تو جمہوری قوتوں کا بستر گول ہو جائیگا: جاوید ہاشمی

24 نومبر 2017

جہانیاں (آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لندن جانے کے بجائے ملک میں ہی رہنا چاہیے ،اس سے جمہوری قوتوں کو تقویت ملے گی،جمہوریت مذہب نہیں لیکن موجودہ اسمبلیوں کیلئے مضبوط جمہوریت بے ضروری ہے،موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ جہانیاں میں نائب امیر تحریک اسلامی پاکستان حکیم عبدالوحید سلیمانی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کو عوام کے درمیان رہ کر ہی اپنا کیس لڑنا چاہیے انہیں جیل جانے کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے وہ لندن جا کر بیٹھ گئے تو اس سے جمہوری قوتوں کا بستر بھی گول ہو جائے گا ۔ جمہوریت اگرچہ مذہب نہیں لیکن اسے ثانی مذہب کا درجہ بھی دیا جا سکتا ہے۔