فیروز وٹواں: کار کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق‘ ساتھیوں کا احتجاج‘ روڈ بلاک
بھکھی/فیروز وٹواں/شیخوپورہ (نامہ نگاران) بارھویں جما عت کا طا لب علم تیز رفتا ر کا ر کی زد میں جاں بحق ہو گیا بتایا گیا کہ آئی سی ایس سیکنڈ ائیر کا طا لب علم محمد حا رث ملک کا لج جا نے کیلئے چا ہ چندوبس سٹا پ پر کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے وا لی تیز رفتا ر کا ر نے اسے کچل دیا جس کی نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ موقع پر ہی دم تو ڑ گیا جس پر اس کے سا تھی طلبا ء مشتعل ہو گئے اور انہو ں نے شیخوپورہ فیصل آبا د روڈ بلا ک کر دی جس سے سڑک کے دو نو ںطر ف گا ڑیو ں کی لمبی قطا ریں لگ گیئں وقو عہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او رضوان چیمہ پولیس کی بھا ری نفری کے ہمرا ہ مو قع پر پہنچ گئے جنہو ں نے طلبا ء رہنما ئو ں سے کا میا ب مذاکرا ت کر کے ٹریفک کو ایک گھنٹہ بعد بحا ل کرا دیا یاد رہے کہ متوفی چا ر بہنو ں کا اکیلا بھا ئی تھا جبکہ دوسری طرف پولیس نے کار ڈرائیور کو ہراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔