راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں

24 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی پہلے کانووکیشن کی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی ہدائت پر کانووکیشن کی تقریب14 دسمبر کو منعقد ہوگی کانووکیشن میں2008 - 9 ء سے لے کر2012 - 13 ء کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اپنی ڈگریاں وصول کریں گے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں قائم انسٹیٹیوٹ گذشتہ آٹھ سال سیڈاکٹر آف فزیو تھراپی ، بی ایس سی آنرز میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ، آپٹو میٹری ، آرتھوٹکس اور میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کے کورس کروا رہا ہے انسٹیٹیوٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبہ کی سہولت کیلئے کانووکیشن سے متعلق تفصیلات یونیورسٹی کی ویبسائٹ پر بھی مہیا کی جائیں گی اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔