ساہیوال: فیس بک پر گستاخانہ مواد پوسٹ کرنیوالا نوجوان گرفتار، پولیس نے 2 ماہ بعد مقدمہ درج کیا
ساہیوال ( نمائندہ نوائے وقت) غلہ منڈی پولیس نے فیس بک پر گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے والے عکاش نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ماہ قبل چک 90/9۔ایل کے عکاش نے گستاخانہ مواد پوسٹ کیا تھا۔ عثمان غنی کی رپورٹ پر پولیس غلہ منڈی نے دو ماہ کی تاخیر سے مقدمہ 295 اور 298اے درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ علمائے کرام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں عبد الطیف چیمہ، مولانا عبدالرزاق مجاہد، مفتی عثمان، قاری بشیر احمد، مولانا منظور احمد طاہر اور دیگر علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور پولیس کے دو ماہ کی تاخیر سے مقدمہ درج کرنے کا بھی نوٹس لیا جائے۔