انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان محکمانہ کورس پر چلے گئے‘ مقدمات کی سماعت ملتوی

24 نومبر 2017

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان کے محکمانہ کورس پر چلے جانے کے باعث زیر سماعت اغواء برائے تاوان، مذہبی منافرت، بارود برآمدگی ، قتل ، اقدا، قتل ، پولیس مقابلے کے کیسزکی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی گئی ۔