موجودہ حالات میں میٹرو بس نہیں چلا سکتے‘ حنیف عباسی

24 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میٹرو بس پراجیکٹ کے چیئرمین محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس نہیں چلا سکتے قبل ازیں یہ بات گردش کرنے لگی تھی کہ شہریوں کی سفری مشکلات کے حل کیلئے میٹرو بس جمعہ کے روز سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی مدد لی جائے گی تاہم چیئرمین نے میٹروبس چلانے کے امکان کو مسترد کردیا جمعرات کو کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے فیض آباد کا دورہ بھی کیا اور میٹرو ٹریک کا جائزہ لیا انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔