ہارون چوک کری روڈ اور نواحی علاقوں میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نائب صدر ندیم اقبال چوہدری نے صدر انجمن تاجران فاروق اعظم چوک تاہائی وے راجہ طارق محمودکی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کی ۔وفد میںشاہد حسین گوندل محمد عمر،منیر تنویراور دیگر لوگ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نائب صدر ندیم اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ہارون چوک ،کری روڈ اور گردو نواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں تیزی سے جاری اورشہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ صدر انجمن تاجران فاروق اعظم چوک تاہائی وے راجہ طارق محمود نے ندیم اقبال چوہدری کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہارون چوک کری روڈ راولپنڈی پر ما ہ مقدس ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں میںتیزی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں رنگ برنگی جھنڈیاں لگا دی گئی جبکہ مساجد ،پلازوں اورمارکیٹوں میں لائٹنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے علاوہ کے گردو نواح علاقوںمیں موجود لوگ بھی اپنے گھروں اور گلیوں کو سجارہے ہیں۔