نواز کالونی میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات چوری

24 نومبر 2017

راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے ائرپورٹ کو رفعت پروین نے بتایا کہ نواز کالونی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ کینٹ کو محمد اسلم نے بتایا کہ واران اڈہ سے میری آلٹو کار نمبرRLC - 9630 چوری ہوگئی تھانہ سٹی کو آفاق حنیف نے بتایا کہ امپیریل مارکیٹ سے میرا125 موٹر سائیکل نمبرRIV - 5185 چوری ہوگیاتھانہ وارث خان کو ملک رضا حسین نے بتایا کہ چاہ سلطان میں مجھے پونے9 لاکھ روپے کی رقم واپس دینے کیلئے تین چیک دئے جو حبیب بینک سے ڈس آنر ہوگئے تھانہ سیکرٹریٹ کو آصف جاوید نے بتایا کہ میری گائے چوری ہوگئی ہے تھانہ آبپارہ کو محمد اعجاز نے بتایا کہ خالد حسین نے کاروباری لین دین پر مجھے 13 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیا تھانہ رمنا کو ثناء نے بتایا کہ جی ٹین مرکز میں میں دو فلیٹ خریدنے کیلئے ملک محبوب سے سودا کیا اور 20 لاکھ روپے بیعانہ دیا لیکن نہ فلیٹ دئے نہ میری رقم واپس کی ۔