پنجاب حکومت کا صوبے میں مزید4تحصیلیں قائم کرنے کا فیصلہ

24 نومبر 2017

لاہور(صباح نیوز)محکمہ بورڈ آف ریونیو نے آمدن سمیت تمام معاملات کی تفصیلات مانگ لیں۔پنجاب میں مزید چار نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب حکومت کا صوبے میں مزید چار تحصیلیں بنانے کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو نے تمام کمشنرز کو لیٹر لکھ دیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بہاولنگر میں تحصیل ڈاہرانوالہ، مظفر گڑھ میں سرور شہید تحصیل، ضلع وہاڑی میں گگومنڈی نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گجرات میں جلال پور جٹاں نئی تحصیل.بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے آمدن سمیت تمام معاملات کی تفصیلات مانگ لیں۔