سی آئی اے نے عدالتی حکم پر برآمد کئے گئے طلائی زیورات مالک کے حوالے کردئیے

24 نومبر 2017

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے نے عدالتی حکم پر برآمدکئے گئے طلائی زیورات مالک کے حوالے کر دیئے پولیس کی ٹیم نے مقدمہ نمبر134/17مورخہ23-05-2017بجرم392/34ت پ تھانہ لوہی بھیرکے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان(1) شکیل احمد کیانی ولد صغیر احمدکیانی ساکن جٹھہ ہتھیال روات ضلع راولپنڈی(2)عامر خان عرف عمران ولد احمد خان ساکن نبی شاہ بالا بھلوال ضلع سرگودھا(3)دلشاد مسیح ولد شریف مسیح ساکن خالق آباد نزد پل 47ضلع سرگودھاکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 08تولے سونا معہ نقدی50ہزار برآمد کیے تھے جس کے مدعی مقدمہ جہانگیر اکرام ولد اکرام اللہ ساکن مکان نمبر64گلی نمبرB,1بلاک PWDاسلام آباد نے سپرداری پر عدالت کے حکم سے برآمد شدہ مال مسروقہ سی آئی اے پولیس سے حاصل کیا ہے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے سی آئی اے پولیس کے طارق رئوف سب انسپکٹر و دیگر ملازمان کو تعریفی اسناد اور نقدانعامات دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے او ر اس میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کو بھی سراہایا جائے گا۔