ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین یو سی 36 قصور کی نااہلی کالعدم قرار دیدی

24 نومبر 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین یو سی 36 قصور کی نااہلی کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت میں ان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الیکشن ٹربیونل نے متعلقہ یونین کونسل میں ووٹ کا اندراج نہ ہونے کی بنیاد پر نا اہل کیا، جو غیر قانونی اقدام ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے بے بنیاد الزامات پر نااہلی کا حکم دیا، لہذا ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے. عدالت نے قرار دیاکہ ووٹ منتقلی کے متفرق معاملے پر پورا انتخابی عمل کالعدم نہیں کیا جاسکتا۔