اوکاڑہ: شادی کی تقریب میں مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص قتل

24 نومبر 2017

اوکاڑہ (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں مخالفین کی فائرنگ سے محمد نوید نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ حویلی لکھا میں نوید اپنے دوست کی شادی میں شریک تھا موٹرسائیکل سوار مخالفین نے آکر گولیاں مار دیں جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔