گوجرانوالہ: تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

24 نومبر 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ 25 سالہ احمد رضا اپنی والدہ خالدہ پروین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ واپڈا ٹائون کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہونے جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔