پہلی سہ ماہی کا ڈیٹا مستحکم معاشی ترقی کا عکاس ہے: وزارت خزانہ
اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال میں استحکام ہے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا معاشی دیٹا ملک کی مستحکم معاشی ترقی کا عکاس ہے ۔رواں مالی سال توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبے مکمل ہونے سے زرمبادلہ ذخائر پر دبائو کم ہوجائے گا۔اسلام آباد میں ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رواں مالی سال میں ماضی کے منفی رجحانات میں مثبت تبدیلی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے جولائی ستمبرعرصہ میں برآمدات میں ساڑھے بارہ فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبردرآمدات میں بائیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے جولائی اکتوبرعرصہ میں ترسیلات زرمیں دواعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ۔ رواں مالی سال کے جولائی اکتوبرعرصہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 74 فیصد سے زائد اضافہ ہوا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں بیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتون کی شرح ترقی ساڑھے آٹھ فیصد پر پہنچ گئی رواں مالی سال توانائی اورانفراسٹکچر منصوبے مکمل ہونے سے زرمبادلہ ذخائرپردباو کم ہوجائے گا۔