.سویلین بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں: پرویز رشید

24 نومبر 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کیلئے کر رہے ہیں، ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں، آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا قو می مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے، کبھی ذاتی مفاد کیلئے ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار۔ این این آئی کے مطابق انہوں نے کہا میثاق جمہوریت آج بھی زندہ ہے۔ بروقت انتخابات اور سویلین بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، کبھی ذاتی یا جماعتی مفاد میں ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی۔ عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائیگا۔ گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے۔