شیخوپورہ : نازیبا حرکات پر خواتین نے جعلی پیر کی درگت بنا کر حوالہ پولیس کر دیا

24 نومبر 2017

شیخوپورہ +فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت نیوز) کوٹ عبدالمالک میں ایک جعلی پیر اولاد کے حصول کیلئے آنیوالی خاتون سے نازیبا حرکات کرتے پکڑا گیا اہل علاقہ کی خواتین نے جعلی پیر کو پکڑ کر اس کی جوتوں اور تھپڑوں سے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جعلی پیر نے خاتون کو اولاد دینے کے نام پر تعویز کرنے کے عوض دولاکھ روپے سے زائد بٹور رکھے تھے گزشتہ روز جب وہ پیر کے پاس دوبارہ دم کروانے آئی تو اس نے خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جس سے وہ غصہ میں آگئی اور اس نے موقع پر موجود دیگر خواتین کیساتھ ملکر پیر کو پکڑ لیا شور پر گلی کی مزید خواتین موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوںنے بھی جعلی پیر کی خوب چھترول کی پولیس نے جعلی پیر کے قبضہ سے متعدد خواتین کے شناختی کارڈ اور تعویز برآمد کئے ہیں۔