راولپنڈی ڈویژن میں زمینی کٹائو روکنے کیلئے 18کروڑ 40لاکھ روپے کی گرانٹ جاری

24 نومبر 2017

راولپنڈی (عزیز علوی)راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں زمینی کٹائو روکنے کیلئے 184 ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی جس کے تحت کاشتکاروں کو اپنی بنجر اور غیر آباد زمینوں پر جنگلی درخت مفت فراہم کئے جائیں گے تاکہ موسمیاتی تغیر میں زمینی کٹائو روکنے کیلئے جنگلات کا حجم بڑہایا جاسکے حکومت پنجاب نے پہلے مرحلہ میں45 ایکڑ پر جنگلات لگانے کیلئے بجٹ جاری کردیا ہے پودے صوبائی حکومت مفت دے گی جبکہ پودے خریدنے کے اخراجات جاری کردہ بجٹ سے ادا ہوں گے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے جو کاشتکار اپنی زمینوں میں منی ڈیم بنائیں گے انہیںلاگت میں80 فیصد سبسڈی یعنی سرکاری مالی رقم ملے گیابتدائی طور پر74 نئے منی ڈیم بنانے کیلئے گرانٹ دی دی گئی ہے ضلع راولپنڈی کے27 مقامات پر گلی پلگنگ سٹرکچر بنائے جائیں گے تاکہ شدید بارشوں سے زمینی کٹائوں مزید نہ پھیلے اور کاشتکاری کی زمین میں گہری گڑھے نہ پڑسکیں جن مقامات پر زمینوں میں گہرے گڑھے بنے ہیں ان کیلئے حفاظتی پشتے بنانے کیلئے 72 مقامات کیلئے فنڈ جاری کیا گیا ہے جبکہ زرعی زمینوں میں بارش کا پانی مویشیوں کیلئے جمع کرنے کیلئے 81 نئے تالاب بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے اور30 مقامات پر نئے کھالے تعمیر کئے جائیں گے تاکہ بارش کے پانی کو مناسب طور پر کنٹرول میں رکھا جاسکے اور وہ تالابوں، ڈیموں میں جمع ہو جبکہ ان کھالوں کا پانی سٹور کرنے کیلئے 23 ٹینکیاں بھی بنائی جائیں گی ۔