راولپنڈی پولیس نے 12ملزمان کوگرفتار کرلیا‘ منشیات اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ پیر ودھائی نے صاد ق سے 250گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے عامرسے 600گرام چرس ،تھانہ کینٹ پولیس نے اظہر سے 540گرام چرس ،تھانہ گوجر خان پولیس نے عارف سے 250گرام چرس ،اصغر سے 105گرام ہیروئن، تھانہ رتہ امرال پولیس نے نویدسے 5لیٹر کھلی شراب ،تصور سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدربیرونی پولیس نے دانش سے 140لیٹر کھلی شراب ، اظہرسے 100لیٹر کھلی شراب ،تھانہ صدربیرونی پولیس نے واحد زمان سے پستول 30بور معہ4روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے خر م اور رئیس سے 10ہوائیاں، 4انار برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔