سائیں محمد اعجاز مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری نامزد

24 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی ممتاز سیاسی و سماجی اور انجمن تاجران مری روڈ کے سینئر نائب صدر سائیں محمد اعجازکی جابن سے مرکزی سیرت و میلادکمیٹی کے صدر شیخ محمد ناصر علی‘ڈسٹرکٹ خطیب حافظ محمد اقبال رضوی‘ مسلم لیگ (ن) راولپنڈی سٹی کے سینئر رہنما یاسر بٹ‘ سیرت و میلادکمیٹی کے نائب صدر چودھری مجید‘ یاسر رضوی و دیگرکے اعزاز میں عشائیہ دیا‘ عشائیے کی تقریب کے موقع پر سائیں محمد اعجاز نے مرکزی سیرت میلاد کمیٹی راولپنڈی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہیں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کا جوائنٹ سیکرٹری کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر سائیں اعجاز نے قدر شیخ ناصر علی سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔