اینٹی نارکوٹکس فورس نے40کروڑ کی منشیات برآمد کرلیں، غیر ملکی سمیت13ملزمان گرفتارم3گاڑیاں ضبط
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی12کارروائیوں کے دوران 40کروڑ روپے مالیتی 298 کلو گرام منشیات برآمد کر کے ایک غیر ملکی سمیت 13 ملزمان کو گرفتارکرلیا تین گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں برآمد کی گئی منشیات میں257کلوگرام چرس،8کلو گرام ہیروئن ، 25کلوگرام کینابس ، 7.4کلو گرام ایمفیٹا مائن اور 1.3کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن شامل ہیںاے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، اسلام آباد پر کارروائی کے دوران ہالینڈ کے رہائشی محمد عاصم احمدی نامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 4.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-78 کے ذریعے کینیڈا جا رہا تھا دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی ایئرپورٹ ٹیم نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سرگودھا کے رہائشی عبد القیوم اور مردان کے رہائشی مختیار نامی 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 1.5 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ملزمان سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-723 کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اے ایس ایف کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ کاروائی کے دوران بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے کرم ایجنسی کے رہائشی رفیق خان نامی ملزم سے 1.785 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-723 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھاچوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی ایئرپورٹ ٹیم نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران بونیر کے رہائشی میاں سعیدنامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.480 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-723 کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے صوابی کے رہائشی عمر گل نامی مسافر کے قبضے سے 1.5 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پرواز نمبر NL-605 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ چھٹی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے ایک کاروائی کے دوران بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے سرگودھاکے رہائشی محمد ریا ض اور خاتون سمگلر عابدہ شاہین نامی ملزمان سے 1.265 کلو گرام ایمفیٹا مائن جو کہ اپنی ٹرالی میں چھپا رکھے تھے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیادونوں ملزم سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر EK-613 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھے اے این ایف پشاور نیو ٹول پلازہ ، کوہاٹ کے قریب کارروائی کے دوران ایک بغیر مالک ٹرک کو قبضے میں لیکر دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 250 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی اے این ایف لاہور نے جنرل بس سٹینڈ، سرگودھا روڈ، فیصل آباد کے قریب کاروائی کے دوران فیصل آباد کے رہائشی شہزاد حسین نامی ملزم کے قبضے سے 25 کلو گرام کینابس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیادوسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے اورنگزیب روڈ، شالمیار ٹائون، لاہور کے قریب ایک موٹرسائیکل روک کر اس پر سوار لاہور کے رہائشی 3 ملزمان محمد صفدر، چوہدری قائب عباس اور عرفان علی کے قبضے سے 7.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاتیسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے پنجاب رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر ریلوے سٹیشن، لاہور سے ایک مال گاڑی کی بوگی نمبر 4 کے ایئرپریشر ٹینک سے 2.9 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ٹرین میں چھپا کر بھجوائی جا رہی تھی اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی پر کاروائی کے دوران لاہور کے رہائشی سیف الٰہی نامی ملزم سے 1.315 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم پرواز نمبر WY-322 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے رستم چوک، PSOپٹرول پمب ، شکار پور کے قریب دوران کارروائی شکار پور کے رہائشی محمد علی نامی ملزم سے 520گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیاتمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے۔