قتل کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

24 نومبر 2017

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے قتل کے ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جب کہ دیگر کیسز میں 4گواہان کے بیان قلمبند کر لئے ۔جمعرات کو عدالت نے تھانہ فتح جنگ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم واجد رحمان ولد عبدالرحمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزم کے خلاف پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم آصف مصطفی کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 28نومبر، اسی تھانے میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث فیض رحمان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 7دسمبر، تھانہ گنج منڈی میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم ریاض احمد کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 2دسمبر ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم رمضان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت27نومبر جب کہ تھانہ بنی میں تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان مسماۃ نسیم بی بی وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی ۔