پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم‘ مولوی محمد حسین روڈ صدر مین اجلاس کے مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر ہونگے

24 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ 3 کے زیراہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے جلسہ عام کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج 24 نومبر بروز جمعہ کو مولوی محمد حسین روڈ صدر میں ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار اور پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر ہوں گے۔