راولپنڈی میں خاتون کے بال کاٹ دئیے‘ دوسری کی انگلی توڑ دی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں ایک خاتون کے سر کے بال کٹ دئے گئے دوسرے واقعہ میں تشدد کرکے خاتون کی انگلی توڑ دی گئی تھانہ ائرپورٹ کو کرن نے بتایا کہ پام سٹی میں مدعیہ کے شوہر سیموئیل مسیح نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا اور میرے سر کے بال کاٹ دئے تھانہ روات کو نسیم اختر نے بتایا کہ پنجگراں میں میرے بھتیجے وقاص نے اپنے والد کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا جس سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔