میلاد کمیٹیوں کا سالانہ جنرل اجلاس آج مرکزی جامع مسجد کے میلاد ہال میں ہوگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے زیراہتمام ضلع بھر کی میلاد کمیٹیوں کا سالانہ جنرل اجلاس زیر سرپرستی الحاج شیخ طارق مسعود آج بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد کے میلاد ہال میں ہوگا۔ جس کی صدارت مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے صدر ملک اختر علی کریں گے ۔جبکہ مہمان خصوصی پیر نقیب الرحمان عید گاہ شریف ہوں گے۔