جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات ،3 افراد جاں بحق ہوگئے

24 نومبر 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھانہ کھنہ کو نعیم جاوید نے بتایا کہ کوری روڈ پر مدعی کا والد محمد جاوید پیدل جا رہا تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھانہ کورال کو نزیر عباس نے بتایا کہ ایکسپریس ہائی وے پر صادق حسن زیڈ کے بی کمپنی کی طرف سے کام کر رہا تھا جسے کلٹس کار نمبرAD - 619 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔تھانہ ریس کورس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ٹیکسی کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس کو یاسر حسین نے بتایا کہ میں اپنے چچا زاد بھائی رمیز نزیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا مصریال روڈ پر ٹیکسی کار نمبرRIW - 2451 نے ٹکر ماردی جس سے رمیز نزیر جاں بحق ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔