بھارت : اترپردیش کی خاتون شبھانگی سواروپ پہلی نیوی پائلٹ بننے میں کامیاب

24 نومبر 2017

نئی دہلی (صباح نیوز+ آن لائن)آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک اوراپنی فوج کے حوالے سے دنیا کی بڑی افواج کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں پہلی بار ایک خاتون پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئیں۔ اتر پردیش میں پیدا ہونے والی شبھانگی سواروپ 328 کیڈٹس میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 22 نومبر کو ریاست کیرالا کی ایژی ملا نیول اکیڈمی سے تربیت مکمل کی۔ مزید تین خواتین بھی نیول ارمامنٹ انسپکٹر (این اے آئی( بننے میں کامیاب ہوگئیں۔پہلی نیوی پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شبھانگی سواروپ جلد ہی بھارتی نیوی ایوی ایشن برانچ میں طیارے اڑانے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔شبھانگی سواروپ بھارتی نیوی کی اس آپریشن ٹیم کا حصہ ہوں گی، جو ایئرکرافٹ کے ذریعے کمیونی کیشن اور ہتھیاروں سے متعلق کام کرتی ہے۔پہلی تین خواتین این اے آئی انسپکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی خواتین میں نئی دہلی کی استھا سیگل، پونڈیچری کی روپا اے جب کہ کیرلا کی سکتی مایا ایس شامل ہیں۔