مریم نواز کی مقبولیت سے عمران خان کی نیندیں اڑ گئیں‘ رفعت عباسی

24 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویژن کی صدر رفعت عباسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے بعد اب مریم نوازشریف کی بڑھتی مقبولیت نے عمران خان کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ میاں نوزشریف کے بعد مریم نوازشریف کی بڑھتی مقبولیت سے عمران خان سخت خائف ہیں اور انہیں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا حلقہ این اے 120 کی الیکشن مہم میں مریم نوازشریف کی اہلیت اور قابلیت نے بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔انہوںنے کہا مریم نوازشریف مستقبل کی سیاست کا روشن ستارہ ہیں۔