گجرات :کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق

24 نومبر 2017

گجرات (نامہ نگار) کوٹلہ ارب علی خاں میں کار، موٹرسائیکل کی ٹکر سے میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گاؤں جاگل کے قریب کار نمبر 8191/ ایل ای ڈی موٹر سائیکل 2200/ جے ایم ایل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈوگہ تہال کا رہائشی موٹر سائیکل سوار عبدالرؤف دو کمسن بچے سمیع اللہ اور انعام اللہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ بیوی ہسپتال پہنچ کر جاںبحق ہو گئی۔