راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘3ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ جمعرات کو کینٹ بورڈ کے عملہ نے مختلف علا قو ں22نمبر چونگی ،چوہڑ چوک،ٹینچ بھاٹہ،کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن و قانونی کاروائی کر تے ہو ئے 3 ٹرک سامان ضبط کر لیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں اور کائونٹر وغیرہ شامل ہیں۔ کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی بغیر آویزاں کیے گئے پوسٹراور بینرز بھی اتار کر قبضے میں لے لیے گئے۔