راولپنڈی کینٹ میں غیر معیاری صفائی پر ہوٹلوں کو 2ہزار جرمانہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کینٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی کے متعلق کاروائی کے دوران 118/C کے تحت20 ہزار جرمانہ کیا اور 10کو نوٹس جاری کئے گئے۔جمعرات کو عملے نے برف خانہ اور آلہٰ اباد، کے علاقوں میں غیر معیاری صفائی پر 20ہزار جرمانہ کیا گیا ۔علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں 10 عدد نوٹس جاری کیے ،اور مختلف کھانے پینے کی دکانوں سے کھا نے پینے کے19 نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے ۔