گوالمنڈی میں اندھیروں کا راج‘ چوریوں میں اضافہ

24 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)گوالمنڈی راولپنڈی کے مکینوں نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوالمنڈی کے محتلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمد شفیق کو عوام کی طرف سے بار بار شکایت کے باوجود مسلئے کا کوئی حل نہ نکل سکا ۔علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرصائمہ شاہ سے مسلئے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس مسلئے کو حل نہ کیا گیا تو کنٹونمنٹ کے دفتر کا گھیرائوں کیا جاے گا۔