کیوی باکسر جوزف پارکر کا برطانوی حریف انتھونی جوشوا کو چیلنج

24 نومبر 2017

ملتان(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے پروفیشنل باکسر جوزف پارکر نے برطانیہ کے ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا کو چیلنج کر دیا ہے۔ فائٹ ابھی طے تو نہیں پائی لیکن برطانوی ورلڈ چیمپئن نے دنیا کے بلند ترین باکسنگ رِنگ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔دنیا کے معروف ہیوی ویٹ باکسرز نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر اور برطانیہ کے ورلڈ چیمپئن انتھونی جوشوا دونوں کو رنگ میں دیکھنے کیلئے شائقین بے چین ہیں۔نیوزی لینڈ کے باکسر نے برطانوی اسٹار کو چیلنج کر دیا۔ انتھونی جوشوا نے چیلنج قبول تو نہیں کیا لیکن وہ دبئی میں دنیا کے بلند ترین باکسنگ رِنگ میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔یہ رِنگ برج العرب کے ہیلی پیڈ پر عارضی طور بنایا گیا ہے۔ اگر برطانوی ورلڈ چیمپئن نے چیلنج قبول کر لیا تو شائقین کو مار دھاڑ سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...