ٹی 20 زواری گولڈ کپ ‘ سپر سٹار اورزکریا کلب ڈی جی خان نے میچ جیت لئے

24 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان ٹی ٹونٹی زواری گولڈ کپ کے میچ میں سپر سٹار کرکٹ کلب نے ملتان جمخانہ کرکٹ کلب کو 5 رنز سے زکریا کرکٹ کلب ڈی جی خان نے نیوملتان کرکٹ کلب کو 102 رنز سے شکست دیدی۔پہلے میچ میں سپر سٹار کلب نے 9 وکٹوں پر 121 رنزبنائے۔وجاہت رسول 24 اسد اعوان 21 اور راؤ رضوان نے 17 رنزبنائے۔کامران ،طلحہٰ نے 2،2 آصف اور عدیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان جم خانہ کلب کی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کامران 28 اور نعمان بٹ نے 27 رنزبنائے۔علی رضوان 3،وجاہت رسول 2،رضوان،دانش اور فرحان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں زکریا کلب نے 4 وکٹوں پر 199 رنزبنائے۔اشفاق 66 ،عمران رفیق 51 اور شہزاد نے 35 رنزبنائے۔جمیل 2 غضنفر اور عبدالوہاب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوملتان کلب کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔حسن 22 اور جمیل نے 16 رنزبنائے۔نعمان اعجاز اور شعیب 3،3 اسلم 2 یوسف اور طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔