ظہیر خان نے اداکارہ سگاریکا سے کورٹ میرج کرلی

24 نومبر 2017

ملتان(شوبز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ سگاریکا گھاٹگے نے کورٹ میرج کرلی۔ظہیر خان اور ادکارہ سگاریکا محدود مہمانوں کے ہمراہ عدالت گئے جہاں دونوں نے جج کے سامنے پیش ہو کر شادی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔اداکارہ کی قریبی دوست انجانا شرما نے جوڑے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر خان کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 27 نومبر کو ممبئی کے تاج محل پیلس میں رکھی گئی ہے جس میں بالی وڈ ستاروں کو کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔اداکارہ سگاریکا گھاٹگے نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم 'چک دے انڈیا' سے بالی وڈ نگری میں ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے فلم 'رش' اور 'ارادہ' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔