یورپین چیمپئنز فٹ بال لیگ: چیلسی کی کاراباگ کو چار صفر سے شکست

24 نومبر 2017

باکو(دنیا نیوز) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں چیلسی نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انیسویں منٹ میں کاراباگ کے کھلاڑی سادقوف کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا جس کے بعد چیلسی نے وقفے وقفے سے حریف کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے اور چار صفر سے کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔سپینش کلب بارسلونا اور اطالوی کلب یووینٹس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ لیونل میسی کی ٹیم نے قیمتی ایک پوائنٹ کے ساتھ لاسٹ سکسٹین میں رسائی حاصل کر لی۔