نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے

24 نومبر 2017

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ لاہور وائٹس اور اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فیصل آباد اور فاٹاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل ہفتہ کو اور فائنل 26نومبر کو ہو گا۔