فیفا رینکنگ: فلسطین نے پہلی مر تبہ اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا

24 نومبر 2017

ملتان(سپورٹس ڈیسک)زیورخ: عالمی چیمپئن جرمنی فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے لیکن فلسطین نے ئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جہاں جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بیلجیئم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔رینکنگ میں سب سے قابل ذکر پہلو فلسطین کی عالمی درجہ بندی میں ترقی ہے جس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔عالمی رینکنگ میں فلسطین 82ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ناقص کارکردگی کے سبب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے والی اسرائیل کی ٹیم 16 درجے تنزلی کے بعد 96ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔