اتحاد فٹبال ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے خانیوال میں شروع ہوگا
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )اتحاد فٹ بال کلب کے زیراہتمام سالانہ عید میلادالنبی اتحاد فٹ بال ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے لطیف گرائونڈ خانیوال میں شروع ہوگا جس میں نامور کلب حصہ لیں گے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر کپتان عبداللطف صدر اتحاد فٹ بال کلب نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کلبوں سے فوری رابطہ کرنے کیلئے اتحاد کلب کے دفتر سے رجوع کرنے کا کہا ہے ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا کریں گے ٹورنامنٹ کے ریفری احسن چوہدری ہونگے ٹورنامنٹ کمیٹی میں سابقہ ایئر فورس کے کوچ فضل خان، محمدشفیق ،عمر فاروق، ماسٹر محمداسلم، عمران غفار پنجاب پولیس والے ہونگے ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ سابقہ ناظم چوہدری محمدخالد شریف ہونگے۔