شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی میں نیا ریکارڈ

24 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس ڈیسک) شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بالر بن گئے۔ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں دو وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ شاہد آفریدی کا شمار اپنے دور کے خطرناک ترین آل رائونڈرز میں کیا جاتا تھا ، انہوں ںے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا تھا ۔