بی پی ایل میں آج دو میچ کھیلے جائینگے
ڈھاکا (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ بنگلہ دیش میں جاری لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں کھلنا ٹائٹنز اور راجشاہی کنگز کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ چٹاگانگ وی کنگز اور سلہٹ سکسرز کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔