آل پنجاب شیخ محمد داؤد فٹبال ٹرافی،ایگل کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

24 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر)پانچواں آل پنجاب شیخ محمد دائوٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ میںایگل فٹبال کلب نے گلگشت فٹبال کلب کو 2-0سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی،دونوں گول شعیب جونیئر نے کھیل کے 23 ویں اور 49ویں منٹ میں کر کے مینآف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا،ریفریز تنویر احمد ،عدنان حیدر ،ابراہیم انصاری نے میچ سپروائز کیا،مہمان خصوصی قاضیآفتاب تھے اس موقع پر میان جاوید قریشی،مظہر حیا ت ڈانگرہ،رانا باقر ،شفقت رحمن ،شیخ مقیم ،شمشیر قریشی ،خالد صدیقی ،علی محمد ،محمد قاسم اوردیگر موجود تھے۔