نعت خوانی کے مقابلے میں نعمان اصغر اول‘ عبداللہ دانش دوم‘ عبدالرحمن سوم

24 نومبر 2017

چوک سرور شہید (میگزین رپورٹ) نوائے وقت ملتان کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن میلادالنبیؐ کے سلسلے میں جائزہ نعت خوانی کی چوتھی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوک سرور شہید میں منعقد ہوئی جس میں 22 طلباء نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ منصف کے فرائض غضنفر علی بھٹہ نے سرانجام دئیے۔ عبدالرحمن نے تلاوت قرآن پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض منیر حسین نجمی نے ادا کئے۔ نتائج کے مطابق نعمان اصغر نے پہلی‘ عبداللہ دانش نے دوسری اور عبدالرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں محمد سفیان‘ سالار طارق‘ نغمان اصغر‘ حماد رضا‘ عبدالقدیر‘ عبدالرحمن‘ حافظ عاطف سعید‘ عبداللہ دانش‘ شہباز بادل‘ محمد ارسلان‘ عالیان اسلم‘ محمد سلیمان‘ احسن علی‘ محمد عرفان عارف‘ محمد امین‘ محمد شعبان‘ حسنین علی‘ محمد عبداللہ اور محمد عمیر شامل تھے۔ پنڈال میں 16 سو کے قریب طلباء موجود تھے جنہوں نے تمام تقریب میں درود شریف کا ورد جاری رکھا اور فضا نعروں سے گونجتی رہی۔ تقریب کے آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ پروفیسر محمد اکرم نے ادارہ نوائے وقت کی ترقی‘ ملک کی سلامتی‘ جناب حمید نظامیؒ اور مجید نظامیؒ کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔ اس کے بعد طلباء اور مہمانوں میں نوائے وقت اور حافظ معین خالد ٹرسٹ کی جانب سے ٹرافیاں‘ گفٹس‘ پھول‘ تحفہ اور اسناد پیش کی گئیں۔